این اے 243 سے علی رضا عابدی کا عمران خان کی کامیابی چیلنج کرنے کا اعلان

انتخابی نتائج میں تبدیلی کی گئی اورنتائج قبول نہیں، علی رضا عابدی


ویب ڈیسک July 27, 2018
انتخابی نتائج میں تبدیلی کی گئی اور انہیں نتائج قبول نہیں، علی رضا عابدی

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 243 سے ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوارعلی رضا عابدی نے عمران خان کی کامیابی کوچیلنج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے علی رضا عابدی نے کہا کہ ان کے حلقے میں انتخابی نتائج میں تبدیلی کی گئی، انہیں نتائج قبول نہیں، وہ آئندہ ایک دو روزمیں الیکشن ٹریبونل میں نتائج کے خلاف درخواست دیں گے۔

واضح رہے کہ غیرحتمی سرکاری نتیجے کے مطابق این اے 243 سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 91 ہزار358 ووٹ لے کرکامیاب قرارپائے ہیں جب کہ علی رضا عابدی 24 ہزار82 ووٹ لے کردوسرے نمبرپررہے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں