این اے 13 مانسہرہ سے نومنتخب آزاد رکن تحریک انصاف میں شامل

قومی اسمبلی کے آزاد امیدوار صالح محمد خان نے عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی۔


ویب ڈیسک July 27, 2018
قومی اسمبلی کے آزاد امیدوار صالح محمد خان نے عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 13 مانسہرہ سے نومنتخب رکن صالح محمد نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق این اے 13 مانسہرہ سے جیتنے والے قومی اسمبلی کے آزاد امیدوار صالح محمد خان نے بنی گالہ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اور تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا۔

اس دوران پارٹی کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین، سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک اور سینیٹراعظم سواتی اور بھی موجود تھے۔ عمران خان نے پی ٹی آئی میں شمولیت پر صالح محمد کا خیر مقدم کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں