ہڑتال کا فیصلہ واپس آج یوم سیاہ منایا جائے گا جماعت اسلامی

جماعت اسلامی نے کراچی میں انتخابات میں مبینہ دھاندلی، پولنگ اسٹیشنوں پر قبضوں‘ پولنگ عملے کو ۔۔۔


Staff Reporter May 13, 2013
آج کراچی میں پرامن یوم سوگ منایا جائے گا۔ فوٹو: فائل

جماعت اسلامی نے کراچی میں انتخابات میں مبینہ دھاندلی، پولنگ اسٹیشنوں پر قبضوں' پولنگ عملے کو اغواکرنے اور دیگر واقعات کیخلاف پرامن ہڑتال کے اعلان کو واپس لیتے ہوئے پیر 13 مئی کوکراچی میں پرامن یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے ۔

اس بات کا فیصلہ جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی کی زیر صدارت ادارہ نورحق میں ہونے والے ایک اجلاس میں کیا گیا جس میں جماعت اسلامی کراچی کے ذمے داران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں کراچی میں حالات کا جائزہ لیا گیا اور یہ بات محسوس کی گئی کہ کراچی میں گزشتہ2 روز سے کاروبار اور ٹرانسپورٹ بند ہے، مزید بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ اس لیے پیرکو شہر میں عوام کے مینڈیٹ کو ہائی جیک کرنے کے خلاف یوم سیاہ منایا جائے گا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |