شمالی وزیرستان میں کوچ کا سلنڈر پھٹنے سے 15 افراد ہلاک

تحصیل میر علی میں بنوں سے آنیوالی کوچ جب چیک پوسٹ کے قریب پہنچی تو سلنڈر پھٹنے سے گاڑی میں آگ لگ گئی.


Monitoring Desk May 13, 2013
متعدد افراد زخمی، قریبی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی

شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب کوچ کا سلنڈر پھٹنے سے 15 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب بنوں سے آنے والی کوچ کا سلنڈر پھٹنے سے گاڑی میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے کوچ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ کی زد میں آکر15 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد فراہم کی گئی۔



فائربریگیڈ کے عملے نے جائے وقوع پر پہنچ کر کوچ میں لگنے والی آگ بجھادی۔ آگ لگنے سے کوچ مکمل طور پر تباہ ہو گئی جبکہ دیگر قریبی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، پولیس نے کوچ کو قبضے میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پولیس کے مطابق ابتدائی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کوچ میں لگا سلنڈر ناقص معیار کا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں