پیپلز پارٹی نے بھی انتخابی نتائج مسترد کردیے

شفاف انتخابات نہ ہونے پر الیکشن کمشنر مستعفی ہوجائیں، بلاول بھٹو زرداری


July 28, 2018
ماری جماعت فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنائے گی، جلد پارلیمان میں جاکر یہ مقدمہ لڑوں گا (فوٹو: فائل)

پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی انتخابی نتائج مسترد کردیے ہیں پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ الیکشن کمشنر مستعفی ہوجائیں، میں پارلیمنٹ میں پہنچ کر یہ مقدمہ لڑوں گا۔


شہر قائد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی انتخابات کو مسترد کرتی ہے، انتخابات صاف و شفاف نہیں تھے اس لیے چیف الیکشن کمشنر مستعفی ہوجائیں کیوں کہ اس تاریخی موقع پر الیکشن کمیشن کو ذمہ داری نبھانا چاہئیے تھی۔


بلاول نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے بہت سوچ سمجھ کر یہ فیصلہ کیا ہے، ہماری جماعت فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنائے گی، الیکشن سے متعلق جو بھی حقیقت ہے وہ جلد بےنقاب کرے گی اور میں جلد پارلیمان میں جاکر یہ مقدمہ لڑوں گا۔


چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پیپلزپارٹی باقی جماعتوں کو بھی شامل کرنے کی کوشش کرےگی، تمام جماعتوں کو انگیج کریں گے کہ ہم پارلیمانی اور جمہوری فورم کو نہ چھوڑیں اس کے لیے پیپلز پارٹی کی کوشش ہوگی کہ تمام جماعتوں کو پارلیمان میں آنے کے لیے کہیں اور انہیں تیار کریں۔


بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ لیاری والے میرے لاڈلے ہیں انہیں جو کرنا ہے کریں میں ان کی خدمت کرتارہوں گا۔



تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔