فارن کمپنیوں کا 232 ارب ڈالرکا منافع گزشتہ مالی سال بیرون ممالک منتقل
مالی سال 2016-17 کے دوران 2.11 ارب ڈالر کے منافع جات کی منتقلی ہوئی تھی۔
پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والی غیر ملکی کمپنیوں اور اداروں کی جانب سے گزشتہ مالی سال 2017-18 کے دوران مجموعی طور پر2.32 ارب ڈالر کے منافع جات اپنے اپنے ممالک کو منتقل کیے گئے ہیں۔
سرکاری اعدادو وشمار کے مطابق پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والی غیر ملکی کمپنیوں اور اداروں کی جانب سے گزشتہ مالی سال کے دوران اپنے اپنے ممالک کو منتقل کیے جانے والے منافع جات مالی سال 2016-17 کے مقابلے میں 10 فیصدزیادہ ہیں۔
اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران 2.32 ارب ڈالر کے منافع جات اور ڈیوڈنڈز وغیرہ کی منتقلی کی گئی ہے جبکہ مالی سال 2016-17 کے دوران 2.11 ارب ڈالر کے منافع جات کی منتقلی ہوئی تھی۔ اس طرح مالی سال 2016-17 کے مقابلے میں گزشتہ مالی سال 2017-18کے دوران پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں اور اداروں کی جانب سے 21 کروڑ ڈالر کے زائد منافع جات منتقل کیے گئے ہیں۔