باڑہ میں بمباری سے 10 شدت پسند ہلاک 4 ٹھکانے تباہ
ہیلی کاپٹروںاورجیٹ طیاروں نے خرماتنگ اورمیری خیل کے مختلف علاقوں میں شدت پسندوں کے ٹھکا نوںکو نشانہ بنایا
باڑہ اکاخیل میں ہیلی کاپٹروں اورجیٹ طیاروں کی مشتبہ شدت پسندوں کے ٹھکانوں پربمباری سے10 شدت پسندہلاک اور 4ٹھکانے تباہ کردیے گئے۔
سیکیورٹی فورسزکے ذرائع کے مطابق جیٹ طیاروں اورہیلی کاپٹروں نے خرماتنگ اورمیری خیل کے مختلف علاقوںمیںمشتبہ شدت پسندوں کے ٹھکانوں پربمباری کی جس میں شدت پسندوں کے ٹھکانوںکونشانہ بنایا گیا۔ادھرڈیرہ اسما عیل خان کے غربی سرکلرروڈپردھماکا خیز موادپھٹنے سے ایک شخص زخمی جبکہ متعدد دکانیں شدید متاثر ہوئیں، پولیس حکام کے مطابق دھماکا خیز ریموٹ کنٹرول مواد غربی سرکلرروڈ پرقیوم نوازکالونی کو جانیوالے راستے کے قریب واقع ایک دکان کے شٹرگیٹ کے قریب نصب کیاگیاتھاجوگذشتہ سہ پہرساڑھے چاربجے کے قریب زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے ایک ٹریول ایجنسی بری طرح متاثر ہوئی تاہم اتوارکی وجہ سے ایجنسی بندتھی اوربڑاجانی نقصان نہیں ہوا۔
دھماکا خیزموادکے بارے میںپولیس حکام کاکہنا ہے کہ اس میں ریموٹ کنٹرول ڈیوائس استعما ل کی گئی تھی،پولیس حکام کی جانب سے یہ خدشہ بھی ظاہرکیاجا رہاتھاکہ شاید یہ دھماکا لوگوں اورپولیس کوجمع کرنے کیلئے ہے کیو نکہ علاقے میںخودکش حملہ آورکی موجودگی کی اطلاع بھی گردش کررہی ہے۔اس کے علاوہ پشاورکے نواحی علاقے بڈھ بیرمیں پولیس نے بم ناکارہ بنا دیا ، پولیس تھانہ بڈھ بیرکے مطابق انہیں اطلاع ملی کہ گورنمنٹ گرلزپرائمری اسکول شیخ محمدی کے قریب ایک مشکوک بوتل پڑی ہے ، بی ڈی ایس کے مطابق شرپسندوں نے خالی بوتل میں ڈیڑھ کلو بم نصب کیاتھاتاہم بروقت کارروائی سے اسے ناکارہ بنادیا،پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔