ثانیہ مرزا نے ٹوکیو 2020 اولمپکس میں حصہ لینے کا عزم ظاہر کردیا
گھٹنے کی دیرینہ انجری اور اب بچے کی متوقع ولادت کے پیش نظر وہ کھیل سے دوری اختیار کیے ہوئے ہیں۔
بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ٹوکیو 2020 اولمپکس میں حصہ لینے کا عزم ظاہر کردیا۔
یک انٹرویو میں ویمنز ڈبلز کی سابق نمبرون کھلاڑی نے بتایا کہ اکتوبر میں میرے گھر ولادت متوقع ہے،میں ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کا عزم رکھتی ہوں۔
ثانیہ مرزا نے مزید کہا کہ میں روایتی خاتون کی طرح نہیں بلکہ میں نے ہمیشہ روایت سے ہٹ کر فیصلے کیے،مجھے ان پر خوشی ہے۔ میرے والدین نے ہمیشہ میرے فیصلوں میں ساتھ دیا، مجھے شادی کے 8 برس بعد ماں بننے پر خوشی ہوگی، میں نے ہمیشہ اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزاری، کھیلوں نے مجھے اور میرے شوہر ( شعیب ملک ) کو سب کچھ دیا، ہم دونوں کو آن اور آف دی فیلڈز پڑنے والے دباؤ کا احساس ہے، کھیل ہمیں مضبوط بنا دیتے ہیں جس میں ہمیں ہاراور جیت دونوں صورتحال سے نبرد آزما ہونا ہوتا ہے۔