پنجاب سے باپ بیٹوں اور باپ بیٹی کے4 جوڑے کامیاب
سندھ سے ماں بیٹا ،شریف برادران سمیت بھائیوں کی کئی جوڑیاں بھی فتح سے ہم کنار۔
عام انتخابات میں پنجاب سے3 باپ بیٹے اور ایک باپ بیٹی کے 4جوڑے اور سندھ سے ماں بیٹا کامیاب ہوگئے جبکہ شریف برادران سمیت بھائیوں کی کئی جوڑیاں بھی فتح سے ہم کنار ہوگئیں۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف لاہور سے قومی اور صوبائی اسمبلی جبکہ ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز بھی قومی اور صوبائی اسمبلی کیلیے منتخب ہوگئے۔ پنجاب کے ایک اور سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی بھی گجرات سے قومی اسمبلی اور ان کے صاحبزادے مونس الٰہی گجرات اور منڈی بہائو الدین کے پنجاب اسمبلی کے 2 حلقوں سے منتخب ہوگئے۔ مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر این اے 170سے سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی سعید خان منہیس اور ان کے صاحبزادے آصف سعید منہیس پی پی236 سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے۔ اسی طرح تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی ملتان اور اسلام آباد سے قومی اسمبلی اور ان کی صاحبزادی میمونہ ہاشمی مخدوم رشید کے حلقے سے پنجاب اسمبلی کی رکن منتخب ہوگئیں۔
ن لیگ کے ٹکٹ پر شریف برادران کے علاوہ شیخوپورہ سے رانا برادران بھی کامیاب ہوگئے۔ نواز شریف اور شہباز شریف نے لاہور سے قومی اسمبلی جبکہ شیخوپورہ سے رانا نور حسینا ور ان کے بھائی رانا افضال نے کامیابی حاصل کی جبکہ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی اور ان کے بھائی عطا الرحمن صوبائی اسمبلی سے رکن منتخب ہوگئے۔ ملتان سے ن لیگ کے سکندر بوسن قومی اسمبلی اور ان کے بھائی شوکت بوسن پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوگئے۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا قومی اسمبلی اور بیٹے حسنین مرزا سندھ اسمبلی کے رکن منتخب ہوگئے۔