بھکرغفلت کے مرتکب11 پریذائیڈنگ آفیسرز کو شوکاز نوٹس

پولنگ ختم ہونے کے 18گھنٹے کے بعدتک رزلٹ نہیں پہنچایا،14مئی کوطلب


Numainda Express May 13, 2013
پولنگ ختم ہونے کے 18گھنٹے کے بعدتک رزلٹ نہیں پہنچایا،14مئی کوطلب

فرائض میں غفلت کے مرتکب11پریذائیڈنگ آفیسرز کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر/ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری ظفراقبال نعیم نے شوکازنوٹس جاری کرتے ہوئے 14مئی کو طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق جنرل الیکشن2013 میں حلقہ این اے73 کے 11پریزائیڈنگ آفیسرز جن میں عرفان اللہ ایس ایس ٹی پی ایس130، محمد اسد خان ایس ایس ای پی ایس56، قیصررضاخان پی ایس147، شرافت علی ایس ایس ٹی پی ایس57، امیراللہ خان لیکچرار پی ایس156، ڈاکٹرگلزاراحمد پی ایس203، محمدسمیع اللہ پی ایس205، محمداکرم ہیڈماسٹر پی ایس209، حاجی منظورحسین اے ای او پی ایس231، محمدعرفان اللہ ایس ایس ای پی ایس279 اور مریدعباس ایس ایس پی ایس 293 آفیسرزکو جنھوں نے الیکشن آورز ختم ہونے کے 18گھنٹے کے بعد تک متعلقہ ریٹرننگ آفیسرزکو اپنے اپنے پولنگ اسٹیشن کا رزلٹ نہیں پہنچایاتھا۔

ریٹرننگ آفیسر نے متعلقہ پریذائیڈنگ آفیسرزکے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تمام افسران کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ایس ایس پی بھکر کو حکم دیاکہ فوری طورپر مذکورہ افسران کو گرفتارکرکے پیش کیاجائے جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے تمام پریذائیڈنگ افسران کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کے سامنے پیش کیا جس پرڈی آراو نے فرائض میںغفلت برتنے پر زیردفعہ91 عوامی نمائندگی ایکٹ1976کے تحت شوکازنوٹس جاری کرتے ہوئے 14مئی بروز منگل طلب کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں