کراچی مبینہ انتخابی دھاندلیوں کے خلاف متحدہ دینی محاذ کا احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ

متحدہ دینی محاذکےکارکن قائد آبادچوک، داؤد چورنگی، مرغی خانہ اسٹاپ اورملیر کے مختلف علاقوں میں بھی احتجاج کررہے ہیں.


ویب ڈیسک May 13, 2013
صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 128میں ہونے والی مبینہ دھاندلیوں کے خلاف مختلف مذہبی جماعتوں کے اتحاد متحدہ دینی محاذ کی جانب سے سہراب گوٹھ پر احتجاج کیا جارہا ہے. فوٹو: ایکسپریس نیوز

انتخابات کے دوران ہونے والی مبینہ دھاندلیوں کے خلاف متحدہ دینی محاذ کی جانب سے مختلف علاقوں میں احتجاج کے باعث نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے جبکہ کئی اہم شاہراہوں پر ٹریفک معطل ہوگئی ہے۔


کراچی سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 128 کے انتخابی نتائج اور اس حلقے میں ہونے والی مبینہ دھاندلیوں کے خلاف مختلف مذہبی جماعتوں کے اتحاد متحدہ دینی محاذ کی جانب سے سہراب گوٹھ پر احتجاج کیا جارہا ہے، پولیس کی جانب سے سہراب گوٹھ مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی گئی تو مشتعل افراد نے جلاؤ گھیراؤ شروع کردیا جس کے نتیجے میں علاقے میں کاروباری مراکز اور دکانیں بند ہوگئی ہیں۔ احتجاج کے باعث سہراب گوٹھ، سپرہائی وے، نیشنل ہائی وے اور شاہراہ پاکستان ٹریفک کے لیے بند ہوگئی ہے جس کی وجہ سے ایدھی سینٹر سہراب گوٹھ سے ناگن چورنگی تک ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہورہی ہے۔ حیدرآباد آنے اور جانے والی ٹریفک کو ملیر کینٹ لنک روڈ پر موڑا جارہا ہے تاہم اس جانب بھی ٹریفک کا شدید دباؤ ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔


متحدہ دینی محاذ میں شامل جماعتوں کے کارکن قائد آباد چوک، داؤد چورنگی، مرغی خانہ اسٹاپ اور ملیر کے مختلف علاقوں میں بھی احتجاج کررہے ہیں جس کی وجہ سے ان علاقوں میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں