لاہور انتخابی دھاندلی کے خلاف تحریک انصاف کا احتجاجی دھرنا دوسرے روز بھی جاری

الیکشن کمیشن کی جانب سے اس حلقے پر دوبارہ انتخاب کے اعلان تک دھرنا جاری رہے گا، مظاہرین۔


ویب ڈیسک May 13, 2013
الیکشن کمیشن کی جانب سے اس حلقے پر دوبارہ انتخاب کے اعلان تک دھرنا جاری رہے گا، مظاہرین۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

عام انتخابات میں ہونے والی مبینہ انتخابی دھاندلیوں کے خلاف تحریک انصاف کی جانب سے دوسرے روز بھی جاری ہے۔


لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125 پر مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ہونے والی انتخابی مبینہ انتخابی دھاندلیوں کے خلاف ڈیفنس میں غازی روڈ پر تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد دھرنے میں موجود ہے جس میں خواتین، بچے اور بوڑھے بھی شامل ہیں ، مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں تحریک انصاف کے پرچم، اور پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے ہیں جن میں مسلم لیگ (ن) کے خلاف نعرے اور حلقے میں دوبارہ انتخاب کے مطالبے درج ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے اس حلقے پر دوبارہ انتخاب کے اعلان تک دھرنا جاری رہے گا۔


واضح رہے کہ این اے 125 پر مسلم لیگ (ن) کے خواجہ سعد رفیق نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد تحریک انصاف کے حامد خان کو شکست دی تھی جبکہ پولنگ کے دوران بھی تحریک انساف نے ان پر دھاندلی کا الزام لگایا تھا جس پر رینجرز نے انہیں پولنگ اسٹیشن سے باہر نکال دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں