بھارت نے پاکستان کو نقصان پہنچانا جاری رکھا ہوا ہےفضل الرحمان

مولانا نے کہا"بھارت دریائے چناب کی چھوٹی ندی پر ایک ڈیم بنارہا ہے،جس سے پاکستان میں پانی کی کمی واقع ہوگی"۔


APP August 13, 2012
سندھ طاس معاہدے کے مطابق دریائے چناب اور راوی پاکستان کی ملکیت ہے. فوٹو: اے ایف پی

BEIJING: جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ نے پیر کو اپنے ایک بیان میں کہا ہے"بھارت کی قیادت پاکستان کے ساتھ دوستی کا دعویٰ تو کرتی ہے،لیکن ملک کو نقصان پہنچانے کا عمل بھی جاری ہے"۔

پیر کو جاری ہونے والے بیان میں انھوں نے کہا"کشمیر کا مسئلہ 65 سال گزرجانے کے بعد بھی حل نھیں ہوسکا،اور بھارت کا کشمیریوں پر ظلم جاری ہے"۔

انہوں نے بھارتی قیادت پر زور دیا کہ وہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات برقرار رکھنے کے لئے ٹھوس اقدامات کرے، اور محض بیانات دینے سے اجتناب کرے.

انکا کہنا تھا"بھارت کو پاکستان کا پانی روکنا نہیں چاہئے"۔

انھوں نے بھارت پر زور دیا "وہ ڈیمز کی تعمیر کر کے پاکستان کا پانی نہ روکے،ورنہ اس سے خطے کا امن اور زرعی شعبہ متاثر ہوگا"۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا"سندھ طاس معاہدے کے مطابق دریائے چناب اور راوی پاکستان کی ملکیت ہے،اور بھارت ان دریاؤں کا پانی نہیں روک سکتا"۔

انھوں نے کہا" بھارت ان دریاؤں پر بہت سے ڈیمز تعمیر کرچکا ہے،اور اب بھی مزید ڈیمز بنانے میں مصروف ہے"۔

مولانا نے کہا"بھارت دریائے چناب کی چھوٹی ندی پر ایک ڈیم بنارہا ہے،جس سے پاکستان میں پانی کی کمی واقع ہوگی"۔

انہوں نے کہا"بھارت کشمیر میں بجلی پیدا کر رہا ہے لیکن لوگوں کو اس سے محروم رکھا گیا ہے".

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں