غیر حتمی نتائج مکمل تحریک انصاف قومی اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت
پنجاب میں (ن) لیگ، خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی اور سندھ میں پی پی نے میدان مار لیا، بلوچستان میں اس بار بھی مخلوط حکومت
الیکشن کمیشن نے ملک بھر سے قومی و صوبائی اسمبلیوں سے جیتنے والی جماعتوں کا 100 فیصد نتائج کا اعلان کردیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کو ملک بھر سے 100 نتائج موصول ہوگئے ہیں اور الیکشن کمیشن نے تمام 841 قومی وصوبائی اسمبلی کے نتائج جاری کردئیے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے 270 حلقوں میں تحریک انصاف 115 نشستوں کے ساتھ پہلے، مسلم لیگ (ن) 64 سیٹوں کے ساتھ دوسرے جب کہ پیپلزپارٹی 43 سیٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔ جب کہ دیگر جماعتوں میں 13 آزاد، ایم ایم اے 12، ایم کیو ایم 6 اور پاکستان مسلم لیگ (ق) 4 سیٹیں حاصل کر سکی۔ بلوچستان عوامی پارٹی نے 4 ،بی این پی مینگل 3، جی ڈی اے 2 جب کہ عوامی مسلم لیگ، اے این پی، جمہوری وطن پارٹی اور پاکستان تحریک انسانیت نے ایک، ایک سیٹ حاصل کی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: 13 آزاد ارکان اسمبلی تحریک انصاف میں شامل ہونے کو تیار
پنجاب اسمبلی کی 295 نشستوں کے نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) 129 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ اس کی سخت سیاسی حریف جماعت تحریک انصاف 123 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ آزاد امیدوار28 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جب کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) کی 7 ، پاکستا ن پیپلزپارٹی 6، بلوچستان عوامی پارٹی اور پاکستان عوامی راج ایک،ایک سیٹ جیت سکی۔
سندھ اسمبلی کی 129 نشستوں میں سے پاکستان پیپلزپارٹی 76 نشستیں حاصل کرکے پہلے نمبر پے جب کہ تحریک انصاف 23 نشستوں کے ساتھ صوبے کی دوسری بڑی جماعت بن کر ابھری ہے۔ صوبے میں ایم کیوایم پاکستان 16نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس صرف 11 نشستیں حاصل کرسکا۔ سندھ اسمبلی تک کوئی بھی آزاد امیدوار رسائی حاصل نہ کرسکا تاہم تحریک لبیک پاکستان 2 اور متحدہ مجلس عمل نے ایک نشست حاصل کرلی ہے۔
خیبرپختون خوا کی 97 نشستوں میں سے تحریک انصاف نے 66 نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے واضح برتری لے لی ہے جب کہ اس کی سخت سیاسی حریف متحدہ مجلس عمل 10 نشتیں حاصل کرسکی۔ عوامی نیشنل پارٹی اور آزاد امیدوار 6 ، 6 نشستوں کے ساتھ تیسرے، (ن) لیگ 5 نشستوں کے ساتھ چوتھے اور پاکستان پیپلزپارٹی 4 نشستوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔