اسلام آباد ہائیکورٹ نے پرویزمشرف فرارکیس نمٹادیا آئی جی کیخلاف تحقیقات کی ہدایت

ہائی کورٹ کےحکم پرمعاملےکی تحقیقات کےلئےسینئروفاقی سیکریٹری قمرالزماں کوانکوائری افسرمقررکیاجاچکا ہے,ڈپٹی اٹارنی جنرل.

ہائی کورٹ کےحکم پرمعاملےکی تحقیقات کےلئے سینئروفاقی سیکریٹری قمرالزماں کوانکوائری افسرمقررکیاجاچکا ہے,ڈپٹی اٹارنی جنرل. فوٹو: فائل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پریز مشرف فرار کیس نمٹاتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کے خلاف قانون کے مطابق تحقیقات کی ہدایت کردی ہے۔



جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بنچ نے پرویز مشرف فرار کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل طارق جہانگیری نے عدالت کو بتایا کہ ہائی کورٹ کے حکم پر معاملے کی تحقیقات کے لئے سینئر وفاقی سیکریٹری قمرالزماں کو انکوائری افسر مقرر کیا جاچکا ہے جو آئی جی بنیامین کے خلاف باقاعدہ تحقیقات کے بعد اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔ جس پر عدالت عالیہ نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا اور ہدایت کی کہ آئی جی اسلام آباد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔


واضح رہے کہ 18 اپریل کو سابق صدر پرویز مشرف ججز نظر بندی کیس میں عبوری ضمانت خارج ہونے پر اسلام آباد ہائی کورٹ سے فرار ہو گئے تھے۔ جسٹس شوکت عزیز نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی کو واقعے کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔

Recommended Stories

Load Next Story