عطااللہ عیسیٰ خیلوی کی بیٹی ہالی ووڈ فلم ’’مشن امپاسبل‘‘کا حصہ

لاریب ہالی ووڈ کے سپر اسٹارٹام کروز کی فلم ’’مشن امپاسبل، فال آؤٹ‘‘کی وژوئل ایفیکٹ ٹیم کا حصہ ہیں


ویب ڈیسک July 28, 2018
لاریب ہالی ووڈ کے سپر اسٹارٹام کروز کی فلم ’’مشن امپاسبل، فال آؤٹ‘‘کی وژوئل ایفیکٹ ٹیم کا حصہ ہیں،تصویر: بی بی سی اسکرین گریب

پاکستان کے نامور صوفی گلوکار عطااللہ عیسیٰ خیلوی کی بیٹی لاریب عیسیٰ خیلوی ہالی ووڈ کے سپر اسٹار ٹام کروز کی فلم''مشن امپاسبل''میں وژوئل ایفیکٹس ٹیم کا حصہ ہیں۔

عطااللہ عیسیٰ خیلوی کا شمار پاکستان کے مقبول ترین گلوکاروں میں ہوتا ہے انہیں شوبز حلقوں میں بہت زیادہ عزت کی نگاہ سے دیکھاجاتا ہے تاہم ان کی بیٹی لاریب اپنے والد سے بھی دوقدم آگے نکلیں اورہالی ووڈ تک جا پہنچیں۔

لاریب عیسیٰ خیلوی وژوئل ایفیکٹ آرٹسٹ ہیں جن کے پاس پاکستان کی پہلی کم عمر ترین وژوئل ایفیکٹس کی ماہرآرٹسٹ ہونے کااعزاز حاصل ہے۔ لاریب ہالی ووڈ کے سپر اسٹارٹام کروز کی فلم ''مشن امپاسبل، فال آؤٹ''کی وژوئل ایفیکٹ ٹیم کا حصہ ہیں۔

حال ہی میں بی بی سی کو دئیے گئے انٹرویو میں لاریب نے اپنے سفر کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ جب میں نے وژوئل ایفیکٹ کورس سیکھناشروع کیاتھا اس وقت میں جانتی بھی نہیں تھی کہ یہ کیاہوتاہے، مجھے صرف اتنا معلوم تھا کہ یہ فلموں میں جادو کردیتا ہے۔ میں نے جب پہلی بار فلم''ٹوائے اسٹوری''دیکھی تو اس فلم نے مجھے بہت زیادہ متاثرکیااور میں نے خود سے سوال کیا یہ کیسے ہوا؟

لاریب نے کہا وژوئل ایفیکٹس دراصل آرٹ سے منسلک ہے اور آرٹ میرے اندر ہےلاریب نے اپنے والدین کےحوالے سے بات کرتے ہوئے کہا اپنے والدین کو یہ بتانا بہت مشکل ہوتا ہے کہ آپ دراصل کیا کرناچاہتے ہیں۔



میرے والدین نہیں جانتے تھے کہ میں کیا کررہی ہوں لیکن جب میں نے اس بارے میں انہیں بتایاتو انہوں نے میرا بھرپور ساتھ دیا۔ میری والدہ نے مجھ سے کہاتم جو بھی کرنا چاہتی ہو کرو، تمہارے پاس دنیا میں لاتعداد چوائس ہیں تم جس فیلڈ میں جانا چاہتی ہو جاؤ۔

لاریب نے مزید کہا جب انہوں نے وژوئل ایفیکٹ کورس کرنا شروع کیا اس وقت وہ یہ کورس کرنےوالی واحد سب سے کم عمرپاکستانی لڑکی تھیں۔

واضح رہے کہ لاریب عیسیٰ خیلوی نے 2006 میں 19 سال کی عمر میں وژوئل ایفیکٹ آرٹسٹ بننے کا فیصلہ کیاتھا، لاریب پاکستانی خواتین کے لیے ایک رول ماڈل ہیں اور وہ پرامید ہیں کہ دیگر پاکستانی خواتین کی بھی حوصلہ افزائی کی جائے۔

[fb-post-embed url="https://www.facebook.com/BBCAsianNetwork/videos/10160751992600381/"]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |