تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں حکومت سازی کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

کمیٹی سیاسی جماعتوں سے رابطوں اور مشاورت کے بعد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو رپورٹ پیش کرے گی۔


ویب ڈیسک May 13, 2013
کمیٹی سیاسی جماعتوں سے رابطوں اور مشاورت کے بعد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو رپورٹ پیش کرے گی. فوٹو: فائل

تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں صوبائی حکومت کی تشکیل اور سیاسی جماعتوں سے رابطے کےلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل پرویز خٹک، صوبائی صدر اسد قیصر، عاطف خان اور شاہ فرمان پر مشتمل کمیٹی کو صوبے میں حکومت سازی کے لئے مختلف سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کی حمایت حاصل کرنے کا ٹاسک سونپا گیا ہے۔ یہ کمیٹی سیاسی جماعتوں سے رابطوں اور مشاورت کے بعد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو رپورٹ پیش کرے گی۔


واضح رہے کہ تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے تاہم جے یو آئی (ف) بھی صوبے میں حکومت بنانے کےلئے سیاسی جماعتوں کے قائدین سے رابطے رکھے ہوئے ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |