پنجاب میں انتخابی دھاندلیوں کے الزامات میں کوئی سچائی نہیں شہباز شریف

تمام جماعتیں انتخابی اختلافات بھلا کر ایک خوشحال،خودمختار اور باوقار پاکستان کے لئے مل کر کام کریں، شہباز شریف


ویب ڈیسک May 13, 2013
انتخابات میں شکست کھانے والے الزام تراشی کے بجائے اپنی پالیسیوں اور طرزعمل پر غور کریں، شہباز شریف فوٹو: فائل

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں انتخابی دھاندلیوں کے الزامات میں کوئی سچائی نہیں۔

ایکپسریس نیوز کے مطابق اپنے ایک بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام نے دھاندلی کے الزامات کو مسترد کردیا ہے،انتخابات میں شکست کھانے والے الزام تراشی کے بجائے اپنی پالیسیوں اور طرزعمل پر غور کریں اور اپنی ناکامی کی وجوہات جاننے کی کوشش کریں تاکہ مستقبل میں اس کا ازالہ کیا جاسکے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ تمام جماعتیں انتخابی اختلافات بھلا کر ایک خوشحال،خودمختار اور باوقار پاکستان کے لئے مل کر کام کریں اور ملک کی تعمیر نو میں مسلم لیگ (ن) کے ہاتھ مضبوط کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |