سنی تحریک کاکراچی میں فوج کی نگرانی میں دوبارہ الیکشن کرانے کامطالبہ

کراچی میں فوج کی نگرانی میں دوبارہ انتخابات کرائےجائیں اورفوجی جوان پولنگ اسٹیشنز کے اندر تعینات کئے جائیں،ثروت قادری


ویب ڈیسک May 13, 2013
الیکشن کے نتائج کو کالعدم قرار دینے اور تمام حلقوں میں ری پولنگ کرانے کے لئے عدالت سے رجوع کریں گے، ثروت اعجاز قادری۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

لاہور:

سربراہ سنی تحریک ثروت اعجاز قادری نے کراچی و حیدرآباد میں انتخابی نتائج کو کالعدم دینے اور تمام حلقوں میں دوباہ انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔


سنی تحریک سربراہ ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ شہر میں ٹھپہ مافیہ نے 11 مئی کی صبح سے پولنگ اسٹیشنوں پر قبضہ کرلیا تھا، شہر بھر میں پولنگ کے دوران دھاندلی ہوئی جس کے واضح ثبوت موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے تمام حلقوں میں دوبارہ انتخابات فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں اوراس دوران فوجی جوانوں کو پولنگ اسٹیشنز کے اندر تعینات کیا جائے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ دھاندلی کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو ایک خط بھی لکھا جائے گا جبکہ نتائج کو کالعدم قرار دینے اور تمام حلقوں میں دوبارہ پولنگ کرانے کے لئے عدالت سے رجوع کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں