کراچی سمیت سندھ بھر میں دفعہ 144 نافذ جلسے اورریلیوں پر پابندی

صوبےمیں پر قسم کےجلسے جلوس کی پابندی ہوگی جبکہ کسی بھی عوامی مقام پر 4 سے زائد افراد بھی جمع نہیں ہوسکیں گے،نوٹی فکیشن


ویب ڈیسک May 13, 2013
انتخابات کے بعد سندھ بھر میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابات میں مبینہ دھاندلیوں کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔ فوٹو: آن لائن

سندھ حکومت نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے جلسے،جلوسوں اور ریلیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔


محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق امن و امان کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر کراچی سمیت پورے صوبے میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی، جس کے تحت کسی بھی سیاسی ، مذہبی یا سماجی تنظیم پر جلسے، جلوس کرنے کی پابندی ہوگی جبکہ کسی بھی عوامی مقام پر 4 سے زائد افراد بھی جمع نہیں ہوسکیں گے۔


واضح رہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں امن و امان کی مخدوش صورت حال اور مختلف جماعتوں کی جانب سے انتخابات میں ہونے والی مبینہ دھاندلیوں کے خلاف احتجاج کے بعد دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں