امید ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں کھلاڑی مایوس نہیں کریں گے مصباح الحق

چیمپئینز ٹرافی کےلئے قومی ٹیم کا انتخاب انگلینڈکے موسمی حالات اور کنڈیشنز کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے، مصباح الحق


ویب ڈیسک May 13, 2013
بڑے ایونٹ میں ہر ٹیم مشکل ہوتی ہے کیونکہ مدمقابل کو ہرا کر ہی کوئی ٹیم آگے بڑھ سکتی ہے، مصباح الحق ۔ فوٹو: اے ایف پی

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ امید ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں کھلاڑی انہیں مایوس نہیں کریں گے۔


لاہور میں قومی ٹیم کے کوچ ڈیو واٹمور کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیمپئینز ٹرافی کےلئے قومی ٹیم کا انتخاب انگلینڈ کے موسمی حالات اور گراؤنڈ کنڈیشنز کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے اس لئے وہ اس ٹیم کے انتخاب سے متفق ہیں، جنوبی افریقا میں فاسٹ بولنگ اٹیک نے بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کیا ، اسی طرح جہاں گراؤنڈ کنڈیشنز نے ساتھ دیا وہاں سعید اجمل نے بھی اپنی موجودگی کو ثابت کیا اس لئے انہیں امید ہے کہ ٹیم میں شامل تمام کھلاڑی اپنے آپ کو وہاں کی کنڈیشنز کے مطابق ڈھال لیں گے۔


مصباح الحق نے مزید کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی جیسے بڑے ایونٹ میں ہر ٹیم مشکل ہوتی ہے کیونکہ مدمقابل کو ہرا کر ہی کوئی ٹیم آگے بڑھ سکتی ہے اگر مخالف ٹیم کو مشکل سمجھیں گے تو کسی بھی ایونٹ میں پیش قدمی مشکل ہوجاتی ہے اسی لئے ہمیں چاہیئے کہ مخالف کے بجائے اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ کریں اور انہیں امید ہے کہ ٹیم میں شامل کھلاڑی انہیں مایوس نہیں کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں