بھارتی وزیراعظم کو تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دیں گے نواز شریف

خیبرپختونخوا میں عمران خان کی جماعت کو اکثریت حاصل ہوئی ہے اور وہاں حکومت بنانا ان کا حق ہے ، نواز شریف


ویب ڈیسک May 13, 2013
صدر آصف زرداری نے جو کچھ قوم کے ساتھ کیا انتخابی نتائج میں ان کو اس ہی کا ردعمل بھگتنا پڑا، نوازشریف فوٹو: فائل

COLOMBO: مسلم لیگ(ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ وزارت عظمیٰ کی حلف برداری کی تقریب میں بھارتی وزیراعظم کوبھی شرکت کی دعوت دیں گے۔

نوازشریف نےغیرملکی میڈیا اورسینئرصحافیوں سےگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ انہیں بے حد خوشی ہوگی اگر بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ ان کی دعوت پر پاکستان آئیں، بھارت سے تمام حل طلب معاملات کو مذاکرات کی میزپرحل کرنا چاہتے ہیں اور ان کی حکومت امریکا کو ڈرون حملے روکنےسے متعلق قائل کرلے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ تمام جماعتوں کےمینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں، خیبرپختونخوا میں عمران خان کی جماعت کو اکثریت حاصل ہوئی ہے اور وہاں حکومت بنانا ان کا حق ہے ۔

مسلم لیگ(ن) کےصدر نے کہا کہ صدر آصف زرداری نے جو کچھ قوم کے ساتھ کیا انتخابی نتائج میں ان کو اس ہی کا ردعمل بھگتنا پڑا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ملک میں معیشت اور توانائی کے بحران کا حل ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے، ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمےکے لئےمشترکہ حکمت عملی بنانےکی ضرورت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |