تیونس نے اسامہ بن لادن کے محافظ کو رہا کردیا

تیونس نژاد جرمن شہری پر الزام تھا کہ وہ 2000ء میں کئی ماہ تک افغانستان میں اسامہ بن لادن کا محافظ رہا ہے


ویب ڈیسک July 28, 2018
ملزم کو رواں ماہ کے اوائل میں جرمنی سے واپس تیونس بھیج دیا گیا تھا۔ فوٹو : فائل

تیونس کی عدالت نے اسامہ بن لادن کے مبینہ محافظ کو رہا کردیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق القاعدہ کے لیڈر اسامہ بن لادن کے مبینہ باڈی گارڈ کو تیونس عدالت نے رہا کر دیا ہے۔ ملزم کو جرمنی سے ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔ اسامہ بن لادن کے گارڈ کی شناخت کو حفاظتی اقدام کے تحت خفیہ رکھا گیا ہے تاہم عدالتی کارروائی کے دوران اسے جرمنی میں بھی سمیع اے کے نام سے پکارا جاتا رہا ہے جو کہ فرضی نام بھی ہوسکتا ہے۔

تیونس کے حکومتی ترجمان کے مطابق اسامہ بن لادن کے مبینہ باڈی گارڈ کو مشروط رہائی دے دی گئی ہے تاہم انہیں تیونس کی حدود سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی جا سکے گی۔ دوسری جانب جرمنی کے شہر گیلزن کرشن کی مقامی عدالت نے سمیع اے کی ملک بدری کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے اُسے فورآ واپس لانے کی ہدایت کی ہے کیوں کہ ملزم کی اہلیہ جرمنی کی شہری ہیں۔

واضح رہے کہ مذکورہ شخص کو رواں ماہ کے اوائل میں جرمن حکام نے ملک بدر کیا تھا۔ تیونس پہنچنے پر اسے حراست میں لے لیا گیا تھا۔ یہ شخص 1997 سے جرمنی میں مقیم ہے اور جرمن حکومت سے مذکورہ شخص کو ماہانہ بنیادوں پر ویلفیئر کی مد میں 1168 یورو وصول کرتا رہا ہے ۔ اسے پہلی مرتبہ 2005 میں جرمنی میں حراست میں لیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |