فضل الرحمان کا خيبرپختونخوا اور فاٹا کے 6 حلقوں میں دوبارہ انتخابات کا مطالبہ

این اے 10، این اے 11، این اے 41، این اے 43، این اے 46، این اے 47 شامل ہیں میں دھاندلی ہوئی،مولانا فضل الرحمان


ویب ڈیسک May 13, 2013
این اے 10، این اے 11، این اے 41، این اے 43، این اے 46، این اے 47 میں دھاندلی ہوئی، مولانا فضل الرحمان۔ فوٹو: فائل

جمیعت علمائےاسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ خيبر پختونخوا اور فاٹا کے 6 حلقوں میں دوبارہ انتخابات کرائے جائیں۔

مولانا فضل الرحمان نے چیف الیکشن کمشنر کو ایک خط تحریر کیا ہے جس میں انہوں نے خيبر پختونخوااور فا ٹا کے 6 حلقوں میں دوبارہ انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خيبر پختونخوا اور فاٹا کے 6 حلقوں جن میں این اے 10، این اے 11، این اے 41، این اے 43، این اے 46، این اے 47 شامل ہیں میں دھاندلی ہوئی لہذاٰ ان حلقوں میں دوبارہ انتخابات کرائے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |