مسلم لیگن نے جمشید دستی کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیدی

جمشید دستی سے مسلم لیگ(ن) کے ایک اعلیٰ ذمہ دار نے رابطہ کیا اور انہیں پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی


ویب ڈیسک May 13, 2013
جمشید دستی حلقہ این اے 177 اور 178 سے آزاد امیدوار کی حیثیت میں کامیاب ہوئے ہیں،۔فوٹو: فائل

مسلم لیگ(ن) نے مظفرگڑھ کے قومی اسمبلی کے 2 حلقوں سے آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے جمشید دستی کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی ہے۔

حلقہ این اے 177 اور 178 سے آزاد حیثیت میں کامیاب ہونے والے جمشید دستی سے مسلم لیگ(ن) کے ایک اعلیٰ ذمہ دار نے رابطہ کیا اور انہیں پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی، جمشید دستی نے (ن)لیگ کو اپنے مطالبات پیش کئے ہیں جن میں این اے 178 کی نشست پران کی مرضی کے امیدوار کو پارٹی ٹکٹ دینا اور مظفر گڑھ کینال کو پختہ کرنے سمیت دیگرمطالبات شامل ہیں۔

دوسری جانب وہاڑی کے حلقہ این اے 169سے منتخب آزاد امیدوار طاہر اقبال چوہدری کی بھی مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں