خواہش ہے کہ بالی ووڈ کے تینوں خان کے ساتھ کام کروں وینا ملک

عامر خان کی اداکاری، شاہ رخ کا رومانس اور سلمان کا دبنگ اسٹائل بہت پسند ہے، وینا ملک


ویب ڈیسک May 13, 2013
سیف علی کان کافی اسٹائلش ہیں اور کرینہ کپور خوش قسمت خاتون ہیں کہ انہیں سیف جیسا جیون ساتھی ملا، وینا ملک فوٹو: فائل

اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ بالی ووڈ کے تینوں خان کے ساتھ کام کروں۔

بھارتی اخبار کے مطابق وینا ملک نے کہا کہ وہ شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں کیونکہ مجھے عامر کی اداکاری، شاہ رخ کا رومانس اور سلمان کا دبنگ اسٹائل بہت پسند ہے۔ وینا نے سیف علی خان کے اسٹائل کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ سیف علی خان ایک نواب ہیں جس کی وجہ سے اسٹائل ان میں قدرتی طور پر موجود ہے کیونکہ اگر ایک نواب کو یہ نہیں پتا ہو گا کہ کس قسم کا لباس پہننا چاہئے تو کس کو پتا ہو گا، سیف علی خان کافی اسٹائلش ہیں اور کرینہ کپور خوش قسمت خاتون ہیں کہ انہیں سیف جیسا جیون ساتھی ملا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں