پاکستان نے ڈرون طیاروں کے پرزوں کی پہلی کھیپ ترکی کے حوالے کر دی

پرزوں کی کھیپ استنبول میں جاری بین الاقوامی دفاعی نمائش کے موقع پر منعقدہ تقریب کے دوران ترکی کے حوالے کی گئی۔


APP May 13, 2013
پرزوں کی کھیپ استنبول میں جاری بین الاقوامی دفاعی نمائش کے موقع پر منعقدہ کے تقریب کے دوران ترکی کے حوالے کی گئی۔ فوٹو: فائل

پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ نے ڈرون طیاروں کے پرزوں کی پہلی کھیپ ترکش ایرواسپیس انڈسٹری کے حوالے کر دی ہے۔

پاکستان ایئرفورس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پرزوں کی پہلی کھیپ استنبول میں جاری بین الاقوامی دفاعی نمائش کے موقع پر منعقدہ تقریب کے دوران ترکی کے حوالے کی گئی۔ ترکش ایرواسپیس انڈسٹری کے سربراہ نے اس موقع پر پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کے انجنیئرز کی مہارت کو بھی سراہا اور اس بات کا عہد کیا کہ مستقبل میں اس شعبے میں دونوں ممالک میں مزید تعاون بھی جاری رہے گا۔

پاکستان ایئروناٹیکل کمپلیکس کے چیئرمین ایئرمارشل سہیل گل خان نے ترکش ایرواسپیس انڈسٹری کی جانب سے اعتماد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس سے پاکستان کو اقتصادی شعبے کے ایک نئے حصے میں قدم رکھنے کا موقع ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معائدہ پاکستان اور ترکی کے درمیان فضائی شعبے تعاون کی جانب پہلا قدم ہے اور اس سے دونوں ممالک کی ایوی ایشن انڈسٹری کے درمیان تعلقات کے نئے باب کھلیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں