نواز شریف کا پھر طبی معائنہ دل شوگر اور بلڈپریشر نارمل

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے آج اتوارکو جیل میں نوازشریف سے ملاقات کا امکان ہے جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔


Qaiser Sherazi July 29, 2018
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے آج اتوارکو جیل میں نوازشریف سے ملاقات کا امکان ہے جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ فوٹو:فائل

ڈاکٹروں نے نواز شریف کا ایک بار پھر طبی معائنہ کیا جس کے مطابق ان کی ای سی جی، شوگر ٹیسٹ اور بلڈ پریشر مکمل نارمل ہیں۔

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے 3 سینئر ترین ڈاکٹرز کی ٹیم نے گزشتہ روز بھی اڈیالہ جیل کا دورہ کرکے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا تفصیلی طبی معائنہ کیا۔ ڈاکٹروں نے سابق وزیراعظم کی ای سی جی، شوگر ٹیسٹ اور بلڈ پریشر چیک کیا، تینوں چیزیں مکمل نارمل تھیں، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے آج اتوار کو جیل میں نواز شریف سے ملاقات کا امکان ہے جس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

جیل حکام کے مطابق نواز شریف جیل سے باہر لے جانے پر تیار نہیں ہیں، انھوں نے ڈاکٹرز سے کہا ہے کہ وہ جیل میں ہی علاج معالجہ چاہتے ہیں۔ سابق وزیراعظم، ان کی بیٹی مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی راؤنڈ دی کلاک سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔