عمران خان نے انتخابات میں متاثر کن کامیابی حاصل کی عالمی تجزیہ کار

امریکا، چین اور بھارت پاکستان میں اصلاحات کیلیے آسانیاں لائیں، نیویارک ٹائمز، گلوبل ٹائمز

امریکا، چین اور بھارت پاکستان میں اصلاحات کیلیے آسانیاں لائیں، نیویارک ٹائمز، گلوبل ٹائمز۔ فوٹو:فائل

عمران خان اوران کی سیاسی جماعت نے عام انتخابات میں متاثر کن کامیابی حاصل کی ہے۔

امریکی اخبار '' نیو یارک ٹائمز'' نے کامیابی کو سراہتے ہوئے امریکا ، چین اور بھارت پر زور دیا ہے کہ پاکستان میں اصلاحات کے لیے آسانیاں پیدا کریں ۔ اداریے میں نیو یارک ٹائمز نے لکھا کے عمران کا بنیادی ایجنڈا پاکستان میں اصلاحات اور گورننس کی بہتری ہے تاکہ ملک میں سرگرم مختلف گروہوں کو سہولت فراہم کرنے والے نیٹ ورکس کے سرپرستوں کا خاتمہ کیا جاسکے۔ گیلپ ایگزیٹ پول نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کی اکثریت عمران خان کو وزیراعظم دیکھنا چاہتی ہے۔

دریں اثنا بھارتی تجزیہ کاروں نے عمران خان کو بدلتے پاکستان کی علامت قرار دیدیاہے ،انھوں نے کہاکہ ان کی نظر میں عمران خان کی کامیابی پاکستان کے عوام کی تبدیلی کی خواہش کی عکاس ہے۔ چین کے تمام دانشوروں نے چینی ذرائع ابلاغ میں شائع انٹرویوز میں کہاکہ عمران خان کے اقتدار میں آنے سے دوستانہ تعلقات کے عوامل تبدیل نہیں ہوئے۔


چینی وزارت خارجہ نے کہاکہ پاکستان میں اقتدار کی منتقلی پرامن ہوگی ملک کی بہتری کے لیے استحکام جاری رہے گا،چین کے گلوبل ٹائمز کے مطابق تمام دانشوروں نے چین پاکستان تعلقات میں بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ عمران خان نے بھی سی پیک کی تعریف کی۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوان نے باقاعدہ پریس کانفرنس میں کہاکہ چین کا پاکستان سے تعاون جاری رہے گا۔

 
Load Next Story