پاکستان میں سافٹ بال کی ترقی کا اعتراف

پلیئرزوکوچزکویورپ میں ٹریننگ کے مواقع دیں گے، سیکریٹری جنرل یوایس ایف


Sports Reporter July 29, 2018
پلیئرزوکوچزکویورپ میں ٹریننگ کے مواقع دیں گے، سیکریٹری جنرل یوایس ایف۔ فوٹو: اے ایف پی

بال فیڈریشن نے پاکستان میں سافٹ بال کی ترقی کیلیے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے پاکستانی کھلاڑیوں کو یورپی ممالک میں ٹریننگ اور مقابلوں کے مواقع کی فراہمی کا اعلان کیا ہے۔

یورپین سافٹ بال فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل ایمی بارن نے سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل آصف عظیم کو لکھے گئے خط میں انھوں نے کہا کہ پاکستان میں سافٹ بال کی ترقی اور فروغ کیلیے کیے گئے اقدامات کوقدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ہمیں خوشی ہے کہ پاکستان کے نوجوان خصوصاً خواتین اس کھیل میں بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کررہی ہیں، یورپین سافٹ بال فیڈریشن پاکستانی کھلاڑیوں اورکوچزکوسافٹ بال کی جدید ٹریننگ اورکوچنگ کے ہرممکن مواقع فراہم کرے گی۔

ایمی بارن نے کہا کہ یورپ کے 36 ممالک میں سافٹ بال کا کھیل بہت شوق سے کھیلا جاتا ہے اور ان ملکوں میں اس کھیل کا بہترین انفراسٹرکچر موجود ہے، ہماری خواہش ہے کہ پاکستانی کھلاڑی اورکوچز اس سے استعفادہ کریں، اس ضمن میں سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان اپنے آئیڈیاز، تجاویز اور فیوچر پلان ہمیں ارسال کریں۔

ایمی بارن کا مزیدکہنا تھا کہ یورپین سافٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام ہونے والے ٹورنامنٹس، سافٹ بال لیگز اور ٹریننگ و کوچنگ کورسز میں شرکت سے نہ صرف پاکستانی کھلاڑیوں اور کوچز کو انٹرنیشنل سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہارکے مواقع میسر آسکیں بلکہ وہ مدمقابل ٹیموں کیخلاف کامیابی حاصل کرکے پاکستان کی ایشین اور ورلڈ رینکنگ کو بھی بہتر بناسکیں گے اور پاکستان میں سافٹ بال کا کھیل بھی مزید بہتری کی جانب گامزن ہوگا۔

پاکستان کی پہلی سافٹ بال اکیڈمی کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ایمی بارن نے کہا کہ اس اقدام سے جہاں کھلاڑیوں کا فٹنس لیول بہتر ہوگا وہیں ان کی کارکردگی میں بھی بہتری آئے گی جو پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کوبہتر بنانے میں ایک سنگ میل ثابت ہوگی ہم سافٹ بال کی ترقی اور فروغ کیلیے سافٹ بال فیڈریشن پاکستان سے ہرممکن تعاون جاری رکھیں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں