میں نے کراچی کو ملک سے علیحدہ کرنے کا کوئی مطالبہ نہیں کیا الطاف حسین

پاکستان کے قیام کیلئے جن کے آبا واجداد نے 20 لاکھ سے زائد جانوں کا نذرانہ پیش کیاوہ پاکستان کے خلاف بات کرنے کا...


ویب ڈیسک May 13, 2013
میرے بیان کردہ نکات کو سیاق وسباق کی روشنی میں پڑھیں اور پھر اپنی رائے کا اظہار کریں، الطاف حسین فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ انہوں نے کراچی کو ملک سے علیحدہ کرنے کا کوئی مطالبہ نہیں کیا ہے۔

لندن سے جاری کئے گئے بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ جو لوگ مجھ پر ایسا مطالبہ کرنے کا الزام لگارہے ہیں میں ان کے اس الزام کی سختی سے تردید کرتا ہوں، انہوں نے کہا کہ الزام لگانے والے میرے بیان کردہ نکات کو سیاق وسباق کی روشنی میں پڑھیں اور پھر اپنی رائے کا اظہار کریں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قیام کیلئے جن کے آبا واجداد نے 20 لاکھ سے زائد جانوں کا نذرانہ پیش کیاوہ پاکستان کے خلاف بات کرنے کا تصور کیسے کرسکتے ہیں ۔ الطاف حسین نے کہاکہ اس مرتبہ عوام نے ماضی کے مقابلے میں بہت بڑی اکثریت کے ساتھ ووٹ ڈالے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام میں آہستہ آہستہ بیداری پھیل رہی ہے اور پاکستان کے عوام ایک زندہ ، باہمت اور روشن خیال قوم کی جانب تیزی سے بڑھ رہے ہیں، یہ بیداری ملک اور اس کے عوام کیلئے انتہائی خوش آئند ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |