مطلع ابرآلود ہونے سے مکمل چاند گرہن نہیں دیکھا جا سکا

صدی کے طویل ترین چاند گرہن کا دورانیہ 102 منٹ 57 سیکنڈ تھا، پاکستانی سائنسدان


Staff Reporter July 29, 2018
دنیا کی تمام تھیوریزکی تصدیق چاند گرہن کے دوران ہی کی گئی ہیں، ڈاکٹر ظفر سیفی و دیگر۔ فوٹو فائل

جامعہ کراچی میں صدی کے طویل ترین چاند گرہن کا تفصیلی مشاہد کیا گیا، چاند گرہن کا دورانیہ 102منٹ 57 سیکنڈ تھا، کراچی سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں مطلع ابر آلو ہونے کی وجہ سے مکمل چاند گرہن نہیں دیکھا جا سکا۔

جامعہ کراچی کے شعبہInstitute of Space and Planetary Astrophysics (اسپا) میں پاکستانی سائنسدانوں کی جانب سے صدی کے طویل ترین چاند گرہن کا تفصیلی مشاہدہ کیا گیا،سائنسدانوں میں سابق وائس چانسلرجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر ظفر سیفی، پروفیسر ڈاکٹر اورنگزیب الہافی، ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ڈاکٹرعمر فاروق اور ڈائریکٹر اسپا جاوید اقبال بھی شامل تھے۔

صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر اورنگزیب الہافی نے بتایا یہ اس صدی کا سب سے طویل ترین چاند گرہن تھا جس کادورانیہ102 منٹ57 سیکنڈ تھا،موسم ابرآلودہونے کے باعث مکمل چاند گرہن نہیں دیکھا جاسکا،انھوں نے بتایا کہ چاند گرہن کے دوران سمندر کے مدوجزر کا بھی مشاہدہ کیا گیااس کے لیے کیماڑی سے سمندر کا پانی بھی لایا گیا تھا۔

ڈاکٹرعمرفاروق نے بتایا کہ عام چاند کے دنوں میں سمندر کے مدوجزرمیں تبدیلیاں دنوں میں ہوتی ہیں اورچاند کی تاریخ کے ساتھ ساتھ سمندر میں پانی کی سطح کم یا زیادہ ہو جاتی ہے اور چودھویں کے چاند ہوتا ہے اس وقت سمندر میں پانی چڑھا ہوتا ہے اور لہریں تیز ہوتی ہیں اسی طرح جب چاند گرہن ہوتا ہے اس میں بھی وہی تبدیلی آئی ہے جو چاند کی تاریخوں میں آتی ہے لیکن وہ تاریخوں کے بجائے گھنٹوں میں آتی ہیں وہ تمام تبدیلیاں جو 30 دن میں دیکھی جا سکتی ہیں اوراس چاند گرہن میں وہ تبدیلیاں 102 منٹ میں دیکھی جا سکتی تھیں۔

جامعہ کراچی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سیفی کا کہنا تھا کہ ہمارے سائنسدانوں میں کسی قسم کی کوئی کمی نہیں ہے، ہمیں اچھے آلات مہیا کیے جائیں تو ہم دنیا کے برابر کام کرسکتے ہیں،نئے اور جدید آلات اسپا کی بھی ضرورت ہے ،انھوں نے بتایا کہ ڈاکٹر پروفیسر اورنگزیب الہافی نے جہاز کے ذریعے 10 ہزار فٹ پر جا کر چاند گرہن کا نہ صرف مشاہدہ کیا بلکہ مارچ فریخ کی بھی تصویر اتاری ہے ،ڈائریکٹر اسپا جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ دنیا کی تمام تھیوریز کی تصدیق چاند گرین کے دوران ہی کی گئی ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں