گونتھ پالٹرو کی فلم ’’آئرن مین تھری ‘‘ کا باکس آفس پر راج

27ستمبر 1972کولاس اینجلس میں پیدا ہوئیں،کیرئیر کا آغاز اسٹیج سے کیا،’’شکسپیئران لو‘‘میں شاندار پرفارمنس پر بہترین...

سپر ہیرو فلم میں زندگی کے حقائق بھی بہت عمدہ طریقے سے دکھانے کی کوشش کی،40سالہ ہالی وڈ اداکارہ ،گلوکارہ اور رائٹر کی بات چیت ۔ فوٹو : فائل

ہالی وڈ آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ گونتھ پالٹرو کی نئی فلم ''آئرن مین تھری''کا باکس آفس پر راج ہوگیا ،فلمساز کیون فیگ کی اس سپرہیرو فلم کی کامیابی نے تہلکہ مچادیا۔

دوہفتوں کے دوران اداکارہ پالٹرو کی پرفارمنس نے دھاک بٹھادی ۔یہ آئرن مین اور آئرن مین ٹو کا سیکوئل ہے ۔گزشتہ دونوں حصوں کے دوران بھی فلم کی ہیروئن گونتھ پالٹرو ہی رہیں اور تیسرے پارٹ کے لیے بھی 40سالہ اداکارہ کوہی لیڈنگ لیڈی رول کے لیے منتخب کیا گیا ۔اداکارہ نے قبل ازیں ''شکسپئران لو''میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے آسکر ایوارڈ جیتا ۔ہدایت کار شین بلیک کی اس فلم کو دیکھنے والوں کا رش بڑھتا جارہا ہے ۔اداکارہ گونتھ پالٹروکی پرفارمنس کی بھی ہر سو تعریف ہورہی ہے ۔جس کی بدولت یہ فلم باکس آفس پر نئے ریکارڈ قائم کررہی ہے ۔

امریکی باکس آفس پر اداکارہ گونتھ پالٹرو کی فلم ''آئرن مین تھری'' چھاگئی، پچھلے تمام ریکارڈتوڑڈالے، دوہفتوں میں 28 کروڑ ڈالر سے زائدکابزنس کر لیا۔ سپرہیروبلاک بسٹر سیکوئل'آئرن مین تھری' کاامریکی باکس آفس پرراج برقرار ہے۔اداکاررابرٹ ڈاونی جونیئراور گونتھ پالٹرو کی اس فلم نے دوسرے ہفتے میں سات کروڑپچیس لاکھ کماکرنئی فلموں کو بھی پیچھے چھوڑدیا۔آئرن مین تھری نے ریلیزکے پہلے ہفتے میں 17 کروڑ 53 لاکھ ڈالر کا بزنس کر کے ریکارڈ ساز کامیابی سمیٹی تھی۔ دو ہفتوں میں اس شاہکار نے اٹھائیس کروڑ49لاکھ ڈالرکمالیے۔

انگلش کلاسک ناول سے ماخوذ آسکرونرلیونارڈوڈی کیپریو کی فلم دی گریٹ گیٹس بائے کوبھی شاندارپذیرائی ملی۔فلم نے تین دنوں میں پانچ کروڑگیارہ لاکھ ڈالرکابزنس کرکے دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔ایکشن کامیڈی فلم پین اینڈ گین نے پچاس لاکھ ڈالرکمائے اورتیسرے نمبرپررہی۔آئرن مین کا پہلا پارٹ مئی 2010 میں ریلیز کیا گیا تھا ۔''آئرن مین تھری''کا جب پیرس میں گزشتہ ماہ پریمئر ہوا تو اس کی کامیابی کے امکان بھی روشن ہوگئے تھے ۔آئرن مین تھری کو تھری ڈی ورژن میں تبدیل کیا گیا ہے ۔اسے دنیا بھر میں 25اپریل کو ریلیز کرنے کے اعلان پر عملدرآمد کیا گیا۔



جب کہ 3مئی کو امریکی سینماگھروں کی زینت بنایا گیا ۔گونتھ پالٹرو کو اس فلم میں ورجینیا کے کردار میں دکھایا گیا ہے۔ اداکارہ گونتھ پالٹرو نے فلم میں اپنے کردار کے حوالے سے بتایا کہ اس میں ٹونی کے ساتھ تعلقات ایک منفرد انداز میں دکھائے گئے ہیں اور یہ حصہ محبت کی جانب تیز رفتاری سے بڑھتے ہوئے جذبوں کی عکاسی کرتا ہے ۔اس میں سچی محبت کے انداز کو اچھوتے انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے جو بڑی حد تک کامیاب رہی ہے۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ کہانی کے سبھی کرداروں کا آپس میں ربط ہے اور کوئی بے ربط کردار نہیں ملے گا ۔یہ سیکوئل فلم کا سلسلہ ہے جسے ایک دوسری لڑی تک پرویا گیا ہے ۔

فلم میں زندگی کے حقائق بھی بہت عمدہ طریقے سے دکھانے کی کوشش کی گئی ہے ۔سپر ہیرو فلم کے تمام واقعاتی انداز بھی منفرد ہیں ،یہاںپر بھی کوئی تکنیکی خامی دکھائی نہیں دے گی ۔سلسلے جوڑنے کے حوالے سے بڑی محنت اور ریاضت کے بعد اس کو سینماگھروں کی زینت بنانے کا فیصلہ کیا گیا ۔انھوں نے کہا کہ ابھی مزید کام کرنا ہے اور اس کامیابی کو آگے لے کر جانا ہے۔اداکارہ گونتھ پالٹرو کا کہنا ہے کہ فلم میں سٹارک انڈسٹری کی چیف ایگزیکٹو کے طور پر اپنی ذمے داریاں بھی نبھانے کا کردار نبھایا ہے ۔کئی انداز ایسے ہیں جن میں حقیقی زندگی کی پرتیں بھی نمایاں نظر آئیں گی ۔

کسی حد تک یہ کردار اور انداز چیلنجنگ بھی رہا جس سے نبرآزما ہونے کے لیے اپنے تجربات اور بہترین صلاحیتوں کو بروئے کا لاتے ہوئے سرخرو ہونے کی کوشش کی ہے ۔انھوں نے بتایا کہ تھری ڈی ورژن نے فلم کو مزید بہتری کی جانب بڑھایا ہے ۔اس سے اس فلم کے معیار کی بھی بلندی میں اضافہ ہوا ہے ۔واضح رہے کہ 27ستمبر 1972کو لاس اینجلس کیلی فورنیا میں پیدا ہونے والی گونتھ پالٹرو نے کیرئیر کا آغاز اسٹیج سے کیا ۔انھوں نے 1990میں پہلی مرتبہ اسٹیج پر پرفارم کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منویا۔

1991 کے دوران اداکارہ گلو کارہ اور رائٹر گونتھ پالٹرو نے متعدد ہالی وڈ فلموں میں کام کرنے معاہدے کرلیے اور یوں ہالی وڈ کی ایک الگ شناخت رکھنے والی اداکارہ کے طور پر سامنے آئیں۔ اداکارہ کی مشہور فلموں میں 1995کی فلم ''سیون''اور 1996کی فلم ''ایما''شامل ہیں۔ 1998کے دوران ان کی فلم ''پرفکیٹ مرڈر''نے دھوم مچائی ۔1998کے دوران ہی گونتھ پالٹرو نے بہترین اداکارہ کا آسکرایوارڈ اپنے نام کیا ۔اسی دوران گولڈن گلوب ایوارڈ اور 2مرتبہ اسکرین گلڈ ایکٹر ایوارڈ جیتے ۔

گونتھ پالٹرو نے آؤٹ اسٹینڈنگ اداکارہ کا ایمی ایوارڈ بھی جیتا۔ اداکارہ گونتھ پالٹرو نے 1991سے 1993کے دوران شاؤٹ 'ہک،ڈیڈلی ریلیشن'جیسی فلموں میں شاندار پرفارمنس دی ۔1994سے 1996کے دوران فلم 'مسٹر پارکر،ہائر لرننگ،سیون،مون لائٹ،ہارڈ ایٹ،اور ایما میں کام کرکے شہرت پائی۔1997سے 1999کے دوران فلم 'شکسپئر ان لو''سمیت متعدد فلموں میں کام کرکے عمدہ پرفارمنس پر بے شمار اعلیٰ ایوارڈاپنے نام کیے ۔
Load Next Story