سارہ رضاخان نے نئی میوزک البم پرکام شروع کردیا

شیڈول کے مطابق ملک بھرمیں پروگراموں کا سلسلہ جاری ہے،گلوکارہ


Showbiz Reporter May 13, 2013
شیڈول کے مطابق ملک بھرمیں پروگراموں کا سلسلہ جاری ہے،گلوکارہ. فوٹو : فائل

'سارے گاما پا' فیم گلوکارہ سارہ رضاخان نے نئی میوزک البم پرکام شروع کردیا۔

وہ ان دنوں پروگراموںمیں پرفارمنس کے ساتھ ساتھ اپنی آڈیوالبم کی ریکارڈنگ کے حوالے سے بھی مصروف ہیں۔ ایک ملاقات کے دوران سارہ رضا خان نے '' ایکسپریس '' کوبتایا کہ شیڈول کے مطابق ملک بھرمیں پروگراموں کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کی وجہ سے مصروفیت بہت زیادہ ہے لیکن اپنے چاہنے والوں کی فرمائش کا احترام کرتے ہوئے میں نے اپنے البم پرکام شروع کردیا ہے۔



ان دنوں گیتوں کی دھنیں ترتیب دی جارہی ہیں جب کہ البم کی ریکارڈنگ جون کے آخر میں شروع ہوگی۔ میں اپنے البم کے کچھ گیت لاہورمیں ریکارڈ کرونگی اورکچھ گیت کراچی میں ریکارڈ کیے جائیں گے جب کہ البم کوپاکستان کے ساتھ بھارت میں بھی ریلیز کیاجائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں