انڈونیشیا میں زلزلے سے 14 افراد ہلاک متعدد عمارتیں منہدم

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی، امریکی جیولوجیکل سروے


ویب ڈیسک July 29, 2018
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی، امریکی جیولوجیکل سروے۔ فوٹو : رائٹرز

انڈونیشیا میں 6.4 شدت کے زلزلے سے 14 افراد ہلاک جب کہ عمارتیں منہدم ہونے سمیت مختلف حادثات میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا میں زلزلے کے باعث عمارتیں گرنے سمیت مختلف حادثات میں 14 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے، امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز متارم کے شہر میں 50 کلومیٹر زیر زمین تھا تاہم انڈونیشیائی حکام کے مطابق سونامی کا خطرہ نہیں ہے۔



انڈونیشیا کا جزیرہ لمبوک زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں متعدد عمارتیں منہدم ہو گئیں جب کہ درجنوں کو جزوی نقصان پہنچا۔ ملبے تلے دبنے کے باعث سیکڑوں افراد زخمی ہوگئے جب کہ لوگوں کو ملبے سے نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |