ترسیلات زر 10 ماہ میں 6 فیصد بڑھ کر 1157 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

سعودی عرب3.37ارب،عرب امارات 2.3 ارب، امریکا 1.8 ارب، برطانیہ سے1.6 ارب آئے،اپریل میں1.21ارب ڈالر موصول


Business Reporter May 14, 2013
سعودی عرب3.37ارب،عرب امارات 2.3 ارب، امریکا 1.8 ارب، برطانیہ سے1.6 ارب آئے،اپریل میں1.21ارب ڈالر موصول۔ فوٹو: فائل

بیرون ملک مقیم پاکستانی ورکرز کی جانب سے رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ (جولائی 2012 تا اپریل2013) میں 11ارب 56 کروڑ 97 لاکھ20 ہزار ڈالر کی ترسیلات زر وطن بھیجی گئیں جوگزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں ملنے والی 10ارب87کروڑ 69 لاکھ 90 ہزار ڈالر کی ترسیلات زر سے 69کروڑ 28 لاکھ30 ہزار ڈالر یا 6.37 فیصد زیادہ ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 10 ماہ کے دوران سعودی عرب3ارب37کروڑ15لاکھ90ہزار ڈالر، متحدہ عرب امارات 2 ارب31کروڑ 20 لاکھ 10ہزار، امریکا 1ارب81کروڑ 98 لاکھ 50 ہزار، برطانیہ 1 ارب61کروڑ 11لاکھ10ہزار، جی سی سی ممالک (بشمول بحرین، کویت، قطر اور سلطنت عمان) 1ارب 33 کروڑ 16 لاکھ70ہزار، یورپی یونین کے ممالک 29کروڑ 76لاکھ 90 ہزار، ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ممالک سے 82کروڑ 58لاکھ ڈالر کی ترسیلات زر وطن آئیں۔



اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی 2012 تا اپریل 2013 کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانی ورکرز نے ماہانہ اوسطاً 1ارب 15کروڑ 69لاکھ 80 ہزار ڈالر کی ترسیلات زر بھیجیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 1 ارب 8کروڑ77لاکھ ڈالر بھیجے گئے تھے۔

اعدادوشمار کے مطابق اپریل 2013 میں بیرون ملک مقیم پاکستانی ورکرز نے 1ارب21کروڑ 59 لاکھ ڈالر کی ترسیلات وطن بھیجیں جن میں سے سعودی عرب سے 39 کروڑ 22 لاکھ 80 ہزار ڈالر، متحدہ عرب امارات 22 کروڑ 60 لاکھ 70ہزار ڈالر، امریکا 18 کروڑ 31 لاکھ 90 ہزار ڈالر، برطانیہ 17کروڑ 61لاکھ 40ہزار، جی سی سی ممالک (بشمول بحرین، کویت، قطر اور سلطنت عمان)13 کروڑ58 لاکھ 10 ہزار، یورپی یونین کے ممالک2کروڑ 86لاکھ 50ہزار اور ناروے، سوئٹزرلینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان و دیگر ممالک سے 7کروڑ 37 لاکھ 60ہزار ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔