این اے 220221اورپی ایس47 پر دھاندلی کیخلاف درخواستیں

جعلی بیلٹ پیپر استعمال کرنے کی شکایت،انگوٹھوں کے نشانات کاتجزیہ کرنے کا مطالبہ


Numainda Express May 14, 2013
درخواست میں مطالبہ کیا گیا کہ بیلٹ پیپرز کی فرانسک لیبارٹری سے جانچ کروائی جائے. فوٹو: فائل

ڈسڑکٹ ریٹرینگ آفیسر کو تحریک تحفظ پاکستان کے این اے 221 اور پی ایس47کے امیدوار دیدار علی نے درخواست دی ہے کہ پی پی کی جانب سے دھاندلی کی گئی اور جعلی بیلٹ پیپر استعمال کیے گئے۔

جن کی ڈی وی ڈی آر او کو پیش کی گئی۔ درخواست میں مطالبہ کیا گیا کہ بیلٹ پیپرز کی فرانسک لیبارٹری سے جانچ کروائی جائے، ڈی آر او نے درخواست متعلقہ ریٹرننگ افیسر کے حوالے کردی ہے۔



دوسری طرف ڈسڑکٹ ریٹرینگ آفیسر کو متحدہ دینی محاذ کے این اے 220کے امیدوار بلال راجپوت کی جانب سے ایم کیو ایم کی جانب سے دھاندلی کرنے اور جعلی بیلیٹ پیپر اور ووٹرز کے انگوٹھوں کے نشانات لگانے کے خلاف درخواست دی گئی۔

جس میں بیلٹ پیپرز اور انگوٹھوں کے نشانات کی فرانسک لیبارٹری سے جانچ کروانے کا مطالبہ کیا ہے، ڈی آراونے درخواست متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کے حوالے کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں