مسلم لیگ ق کا ن لیگ کو انکار تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا فیصلہ

تحریک انصاف کے اتحادی ہیں مرکز اور پنجاب میں تحریک انصاف کا ساتھ دیا جائے گا، (ق) لیگ


ویب ڈیسک July 29, 2018
تحریک انصاف کے اتحادی ہیں مرکز اور پنجاب میں تحریک انصاف کا ساتھ دیا جائے گا، ذرائع (ق) لیگ ( فوٹو: فائل، ایکسپریس)

مسلم لیگ (ق ) نے (ن) لیگ کے رابطوں کو مسترد کرتے ہوئے تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا فیصلہ کرلیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ قائد اعظم نے حکومت سازی میں تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے رابطوں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں صاف انکار کردیا ہے۔

یہ فیصلہ چوہدری شجاعت حسین کی سربراہی میں پارٹی کے اعلیٰ سطح مشاورتی اجلاس میں کیا گیا جس میں کہا گیا کہ (ن) لیگی قیادت نے ہمیشہ مفادات کے لیے رابطہ کیا، ہم تحریک انصاف کے اتحادی ہیں اور اس اتحاد کو مزید مضبوط کرنے کے لیے مرکز اور پنجاب میں تحریک انصاف کا ساتھ دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سردار ایاز صادق نے پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی سے رابطہ کرکے ان سے (ن) لیگ کا ساتھ دینے کی درخواست کی تھی۔

اس ضمن میں (ن) لیگ نے (ق) لیگ کو پنجاب میں مرضی کا عہدہ دینے بھی پیش کش بھی کی تھی تاہم اس کے باوجود آج (ق) لیگ نے ان کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں