بلوچستان میں حکومت سازی اے این پی کا بھی بی اے پی کی حمایت کا اعلان
چند دنوں میں وزیر اعلیٰ کے امیدوار کا اعلان کریں گے، سربراہ بلوچستان عوامی پارٹی
HARIPUR:
بلوچستان میں حکومت سازی کے لیے اے این پی اور ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی نے بھی بلوچستان عوامی پارٹی کی حمایت کردی جس کے بعد بی اے پی کے حمایت یافتہ اراکین کی تعداد 23 ہوگئی۔
بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے سربراہ جام کمال نے ایچ ڈی پی کے سربراہ عبدالخالق ہزارہ کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی اے پی کو بلوچستان میں اکثریت حاصل ہے اور بلوچستان میں حکومت سازی کے لیے عوامی نیشنل پارٹی نے بھی ہماری حمایت کی ہے، بلوچستان میں اپنی حکومت بنائیں گے دوسری جماعتوں سے رابطے میں ہیں۔
سربراہ بلوچستان عوامی پارٹی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی صوبائی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے اور چند دنوں میں وزیراعلیٰ کے امیدوار کا اعلان کریں گے۔
واضح رہے کہ اے این پی اور ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے اعلان کے بعد اب بلوچستان عوامی پارٹی کے حمایت یافتہ اراکین کی تعداد 23 ہو گئی۔