انڈونیشیا میں 64 شدت کا زلزلہ 14 افراد جاں بحق 164 زخمی

متعدد عمارتیں اور ہزاروں گھر متاثر، جاں بحق ہونے والوں میں5 بچے بھی شامل، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

زلزلے کامرکز شہرماتارام سے31 میل شمال مشرق زمین میں تھا،اس لیے سمندر میں مدوجزرپیدانہیں ہوا۔ فوٹو: فائل

انڈونیشیا کے مقبول تفریحی علاقے لومبوک میں اتوار کے روز شدید زلرلے کے نتیجے میں 5 بچوں سمیت 14 افراد ہلاک 164 زخمی ہو گئے۔

ماہرین کے نزدیک 6.4 شدت کے زلزلے کو طاقتورسمجھا جاتا ہے اور وہ شدید نقصان پہنچانے کا سبب بن سکتا ہے۔ زلزلے کا مرکز زمین میں تھا اس لیے زلزلے سے سمندر میں مدوجزر پیدا نہیں ہوا۔ لومباک کا جزیرہ معروف سیاحتی جزیرے بالی کے ساتھ واقع ہے۔ زلزلے کے جھٹکے بالی میں بھی محسوس کیے گئے۔ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے محکمے نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔


حکام نے کہا کہ زلزلے نے جزیرے کوعلی الصباح اس وقت نشانہ بنایا جب بہت سے لوگ ابھی سو رہے تھے۔ عمارتیں گرنے سے تقریباً 40 افراد زخمی ہو گئے اوربہت سے لوگ اپنی جان بچانے کے لیے عمارتوں سے دورکھلے مقامات کی طرف بھاگ گئے۔ زلزلے کا مرکز جزیرے کے مرکزی شہر ماتارام سے تقریباً 31 میل شمال مشرق میں تھا۔

واضح رہے کہ انڈونیشیا زمین کے ایک ایسے حصے میں واقع ہے جہاں عموماً زلزلے آتے رہتے ہیں۔ زلزلے کے تقریباً 120 چھوٹے چھوٹے جھٹکے محسوس کیے گئے جس میں سب سے زیادہ شدت کا جھٹکا 5.7 شدت کا بتایا گیا۔ درجنوں مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ علاقے میں بجلی کا نظام منقطع ہوگیا ہے۔

 
Load Next Story