امریکی پابندیوں کی دھمکی سےنہیں ڈرتے ترک صدر کا ٹرمپ کو انتباہ

دہشتگردی کے الزامات کا سامنا کرنیوالے امریکی پادری کو کسی صورت رہا نہیں کیا جائے گا، اردوان


News Agencies July 30, 2018
ٹرمپ نے اپنا موقف نہ بدلا تو وہ ایک پرخلوص اور مضبوط پارٹنر ملک کو کھو بھی سکتے ہیں، ترک صدر۔ فوٹو:فائل

ترک صدر رجب طیب اردوان نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ پابندیوں کی وجہ سے ترک حکومت کا عزم متزلزل نہیں ہو گا۔

ترک میڈیا میں صدر اردوان کے حوالے سے کہا گیا کہ اگر امریکا نے پابندیاں لگائیں تو ہم اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے جب کہ دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ مائیکل پومپیو نے اپنے ترک ہم منصب مولود جاویش اوغلو سے اس معاملے پر بات کی ہے، اردوان نے واضح الفاظ میں کہا کہ ترکی میں قید امریکی پادری کو کسی صورت رہا نہیں کیا جائے گا۔

امریکی صدر نے کہا تھا کہ اگر ترکی امریکی پادری کو رہا نہیں کرتا تو اسے پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا، اس بیان پر طیب اردوان نے کہا کہ پابندیوں کی دھمکی سے ترکی کے فیصلوں پر اثر انداز نہیں ہو سکتا، اگر ٹرمپ نے اپنا موقف نہ بدلا تو وہ ایک پرخلوص اور مضبوط پارٹنر ملک کو کھو بھی سکتے ہیں، دہشت گردی کے الزامات کا سامنا کرنے والے امریکی پادری اینڈریو براؤنسن گزشتہ 2 برسوں سے ترکی میں قید ہیں، ترک صدر نے امریکی دھمکی کے بعد کہا کہ ان کا ملک اپنے موقف پر کھڑا رہے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں