ایشین رگبی سیونز ٹرافی کاشف خواجہ کپتان مقرر
قومی ٹیم کا اعلان کردیاگیا، 12 رکنی اسکواڈ کی 3 اگست کو سنگاپور روانگی شیڈول
ایشین رگبی سیونز ٹرافی کیلیے 12رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔
پاکستان سیونز رگبی ٹیم ایشا رگبی سیونز ٹرافی میں شرکت کیلیے3 اگست کو سنگا پور روانہ ہوگی۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان کے علاوہ تھائی لینڈ، متحدہ عرب امارات، سنگاپور، ایران، اردن، بنگلہ دیش، نیپال، قازقستان، برونائی، انڈونیشیا، لاؤس اور ازبکستان کی ٹیمیں شامل ہیں جنھیں 3 پولز میں تقسیم کیا گیا ہے، پاکستانی ٹیم کو پول سی میں سنگاپور، بنگلہ دیش، برونائی اور لاؤس کے ساتھ رکھا گیا ہے، 4 اگست کو سنگاپور میں پاکستانی ٹیم اپنے پول میچز کھیلے گی جبکہ 5 اگست کو پوزیشن کے میچز ہونگے۔
اعلان کردہ کھلاڑیوں میں احمد وسیم اکرم، محمد شعیب اکبر، کپتان کاشف خواجہ، میاں حمزہ ہمایوں الدین، خالد حسین بھٹی، محمد افضل، داؤد گل، محمد ناصر، محمد وقاص، الطاف مصدق، محمد ہارون اور فیصل اسلم شامل ہیں، ٹیم کے ہیڈ کوچ شکیل احمد ملک، منیجر سید معظم علی شاہ اور فزیو ڈاکٹر محسن ہیں۔
کیمپ کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان رگبی ٹیم کے کپتان کاشف خواجہ کا کہنا تھا کہ ٹیم نے بہت محنت کی اورکھلاڑی بھرپور فارم میں ہیں، ٹورنامنٹ میں سنگاپور اور یو اے ای کی ٹیم سے دلچسپ مقابلہ ہوگا، امید ہے کہ ٹیم ٹورنامنٹ جیتے گی۔
انھوں نے پاکستان رگبی یونین کے چیئرمین فوزی خواجہ اور صدر عارف سعید کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنھوں نے رگبی کے فروغ کیلیے بہت کوششیں کیں، ان کا کہنا تھا کہ اس ٹورنامنٹ سے ایشین گیمز کی تیاریوں میں بھی مدد ملے گی۔
ہیڈ کوچ شکیل احمد ملک کے مطابق کیمپ میں کھلاڑیوں نے اچھی پرفارمنس دی ہے، امید ہے کہ کھلاڑی اچھی پرفارمنس دیں گے، ٹورنامنٹ میں بڑی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، ہماری تیاریاں بھرپور ہیں اور امید ہے کہ ٹیم ٹاپ 3 میں ضرور آئے گی۔