عمران خان کی قیادت میں ملک تیزی سے ترقی کریگا شنیرا اکرم

عمران خان اپنے عظیم ملک کے مفادات کا بہترین اندازمیں تحفظ کریں گے، شنیرا وسیم


Sports Reporter July 30, 2018
عمران خان اپنے عظیم ملک کے مفادات کا بہترین اندازمیں تحفظ کریں گے، شنیرا وسیم ۔ فوٹو: سوشل میڈیا

اپنے دور کے عظیم آل راؤنڈر اور سابق ٹیسٹ کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا وسیم نے امید ظاہر کی ہے کہ عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم بن کر اپنے ملک و قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شنیرا وسیم نے کہا کہ عمران خان ایک عظیم کرکٹر ہیں، ان کو سیاسی میدان میں کامیابی مبارک ہو، شنیرا وسیم نے توقع ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ عمران خان اپنے عظیم ملک کے مفادات کا بہترین اندازمیں تحفظ کریں گے، عوام کو ان کے بنیادی حقوق میسر آئیں گے جبکہ ان کی قیادت میں پاکستان ترقی کی منازل تیزی کے ساتھ طے کرے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں