ن لیگی قیادت کا جمشید دستی کو فون پارٹی میں شمولیت کی دعوت

سعد رفیق نے رابطہ کیا،چند روز میں مشاورت کے بعد فیصلہ کروں گا،جمشید دستی.

جمشید دستی کے چھوٹے بھائی کو ضمنی انتخابات میں پنجاب اسمبلی کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت نے جنوبی پنجاب سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے انھیں مسلم لیگ ن میں شمولیت کی دعوت دی ۔

جمشید دستی نے 3 سے4 روز کی مہلت مانگ لی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ن لیگ کی اعلیٰ قیادت نے این اے 177اور 178 سے منتخب جمشید دستی کو فون کیا اور انھیں کامیابی پر مبارکباد دی۔ پارٹی میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی تاہم فیصلہ چند روز میں ہوگا۔ جمشید دستی نے کہاکہ مسلم لیگ ن میں شمولیت کے حوالے سے خواجہ سعد رفیق نے بات کی ہے جس پر میں نے کہا ہے کہ مشاورت کرکے کوئی فیصلہ کروں گا۔




انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ماضی میں بہت مظالم ڈھائے،عوام جاگیرداروں اور وڈیروں سے تنگ آچکے ہیں۔ اب انھوں نے ایک غریب کو منتخب کیا ہے، پیپلزپارٹی میں واپس جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ مسلم لیگ ن نے جمشید دستی کے چھوٹے بھائی کو پی پی 254سے ضمنی انتخابات میں ٹکٹ دینے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔
Load Next Story