کوئٹہ میں بڑھتی آبادی ماضی کا پرفضا مقام ویران ہوگیا

مستقل باشندے بھی دوسرے علاقوں میں نقل مکانی پر مجبور ہوگئے


Lady Reporter July 30, 2018
مستقل باشندے بھی دوسرے علاقوں میں نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔ فوٹو: فائل

بڑھتی ہوئی آبادی سے کوئٹہ میں بے پناہ مسائل جنم لے رہے ہیں ایک زمانے میں کوئٹہ ملک کا انتہائی پرفضا مقام ہوا کرتا تھا مگر بڑھتی آبادی، ٹریفک کے ہجوم اور آلودگی کی وجہ سے یہاں اب رہنا مشکل ہوگیا ہے۔

کوئٹہ کے مستقل باشندے دوسرے علاقوں میں منتقل ہونے پر مجبور ہوگئے ہیں، ان مسائل کے مستقل حل کیلیے سنجیدہ کوششیں نہیں ہورہیں، بڑھتی آبادی کی وجہ سے شہر کو مختلف مسائل کا سامنا ہے، کئی برسوں سے یہاں پانی کے ذخائر تلاش کرنے کی کوشش نہیں کی گئی غیر قانونی ٹیوب ویلز لگا کر زمین سے اس قدر پانی نکال لیا گیا ہے کہ اب1200 فٹ سے بھی زائد زیر زمین پانی کی سطح گر چکی ہے اگر اس خوبصورت ہر کو بچانا ہے تو اس کیلیے ہنگامی بنیادوں پر منصوبہ بندی اور جنگی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہونگے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں