شاہد خاقان کو ایک اور دھچکا گروپ کا ایم پی اے پی ٹی آئی میں شامل

راجا صغیر کہوٹہ سے آزاد حیثیت میں جیتے، شاہد خاقان کے قریبی ساتھی تھے


Numaindgan Express July 30, 2018
راجا صغیر کہوٹہ سے آزاد حیثیت میں جیتے، شاہد خاقان کے قریبی ساتھی تھے۔ فوٹو: فائل

سابق وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی کو دونوں حلقوںسے ہارنے کے بعد ایک اور دھچکا، پارٹی ٹکٹ ہولڈر راجا محمد علی کی بجائے ان کا حمایت یافتہ آزادایم پی اے راجہ صغیر احمد تمام تر دباؤ کے باوجود بنی گالہ جا کر کپتان کے ہو گئے۔

راجا صغیراحمد نے گزشتہ انتخابات میں پلنگ کے انتخابی نشان پر مسلم لیگ(ن) کے امیدوار راجہ محمدعلی کے مدمقابل تھے لیکن 38 ہزارو وٹیں لینے کے باوجود ناکام ہو گئے تھے۔ اب کی بار ان کاانتخابی نشان بالٹی تھا اور انھوں نے ایک سخت انتخابی جنگ کے بعد19سوووٹوں کی برتری سے اپنے حریف راجا محمد علی کوشکست سے دوچار کیا۔

انتخابات کے دوران ہی راجا صغیر احمد نے اعلان کیا تھا کہ وہ جیت کر اس پارٹی کاحصہ بنیں گے جو حکومت بنائے گی تاکہ علاقہ کی محرومیوں کاخاتمہ کر سکوں۔

واضح رہے کہ مسلم لیگی ورکر اور کاکرکن آئے روز احتجاج کرتے رہے مگر شاہد خاقان عباسی اور ان کے گروپ کی مقامی قیادت نے مسلم لیگ کو یکجا نہ ہونے دیا جس کی وجہ سے سابق وزیر اعظم شاہد عباسی دونوں حلقوں سے ہار گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں