لال مسجد آپریشنعدالتی معاون نے رپورٹ مرتب کرلی

جسٹس شہزادوشیخ نے شہادتوں کی بنیادپردرست رپورٹ مرتب نہیں کی.


Numainda Express May 14, 2013
جسٹس شہزادوشیخ نے شہادتوں کی بنیادپردرست رپورٹ مرتب نہیں کی. فوٹو: فائل

سپریم کورٹ میں لال مسجدآپریشن کیس کی سماعت جمعرات 16مئی کو ہوگی۔

چیف جسٹس افتخارمحمدچوہدری کی سربراہی میں3 رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔واضح رہے کہ لال مسجد آپریشن کیس کی گزشتہ سماعت جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی تھی۔لال مسجد کمیشن کی رپورٹ آنے کے بعدچیف جسٹس نے طارق اسد ایڈووکیٹ کوعدالتی معاون مقررکرتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ وہ کمیشن کی رپورٹ پرعدالت عظمیٰ کی معاونت کریں اس پرانھوں نے رپورٹ مرتب کرلی ہے۔



طارق اسد ایڈووکیٹ نے رپورٹ میں لکھاہے کہ جسٹس شہزادوشیخ نے کمیشن میں ریکارڈکرائی گئی شہادتوںکی بنیاد پردرست رپورٹ مرتب نہیںکی۔کمیشن نے اس بات کاتعین نہیںکیاکہ ایف آئی آرکس کیخلاف درج کی جانی چاہیے۔ طارق اسد ایڈووکیٹ نے یہ بھی لکھا ہے کہ جسٹس شہزادوشیخ نے رپورٹ میں عینی شاہدین کی ریکارڈکردہ شہادتوں کا ذکر نہیںکیا جس کی بنیادپر شہدا کی تعدادکاتعین کیا جاسکتا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں