نوازشریف کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت یکم اگست تک ملتوی

کل دیکھ لیتے ہیں کہ ہائی کورٹ سے کیا ہدایات آتی ہیں، فاضل جج


ویب ڈیسک July 30, 2018
سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹراورنوازشریف کے وکیل خواجہ حارث کے معاون وکلاء عدالت میں پیش ہوئے۔ فوٹو: فائل

احتساب عدالت نے نوازشریف کے خلاف زیرسماعت العزیزیہ اورفلیگ شپ ریفرنسزکی سماعت یکم اگست تک ملتوی کردی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے نوازشریف کے خلاف العزیزیہ اورفلیگ شپ ریفرنسزکی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹرسردارمظفر اورنوازشریف کے وکیل خواجہ حارث کے معاون وکلاء عدالت میں پیش ہوئے۔

فاضل جج کے استفسارپرخواجہ حارث کے معاون وکیل نے بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں کل نوازشریف، مریم نواز اورداماد کیپٹن (ر) صفدرکی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کی معطلی اوررہائی کے حوالے سے درخواستوں پرسماعت ہوگی، جس پرفاضل جج نے کہا کہ کل دیکھ لیتے ہیں کہ ہائی کورٹ سے کیا ہدایات آتی ہیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت یکم اگست تک کے لیے ملتوی کردی۔









واضح رہے کہ نواز شریف، مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدرنے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کی معطلی اوررہائی کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواستیں دائرکررکھی ہیں، جن کی سماعت کل ہوگی۔








تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔