وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے لئے عاطف خان کا نام فیورٹ قرار 

اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے عارف علوی کا نام پہلی ترجیح پر آگیا ہے، ذرائع


ویب ڈیسک July 30, 2018
اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے عارف علوی کا نام پہلی ترجیح پر آگیا ہے، ذرائع۔ فوٹو : فائل

تحریک انصاف کے نو منتخب رکن اسمبلی خیبرپختونخوا عاطف خان کا نام وزیراعلیٰ کے پی کے امیدواروں میں سرفہرست ہے تاہم اس حوالے سے جلد اعلان کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں کی اکثریت نے عاطف خان کے حق میں رائے دیدی ہے جب کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پرویز خٹک کو قومی اسمبلی کی نشست چھوڑنے سے روک دیا ہے اور اب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے نام کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر و ڈپٹی قومی اسمبلی سے متعلق بھی اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جس کے تحت اسپیکر قومی اسمبلی سندھ سے اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب سے ہوگا، اسپیکر قومی اسمبلی کے لئے عارف علوی کا نام پہلی ترجیح پر آگیا ہے جب کہ ڈپٹی اسپیکر کا نام بھی جلد طے ہوجائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان عاطف خان کو گزشتہ دور میں بھی وزیراعلیٰ بنانا چاہتے تھے تاہم پی ٹی آئی کے اتحادی پرویز خٹک کو وزیراعلیٰ دیکھناچاہتے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔