ووٹ کی رازداری ظاہرکرنے کا معاملہ عمران خان سے جواب طلب

25 جولائی کو عمران خان نے میڈیا کے سامنے بیلٹ پیپرپربلے کے نشان پر ٹھپہ لگا کر ووٹ کی راز داری کی خلاف ورزی کی تھی


ویب ڈیسک July 30, 2018
ووٹ کی رازداری کوافشاں کرنے پر6 مہینے قید اور ایک ہزار روپے جرمانہ کی سزا مقرر ہے فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے ووٹ کی رازداری ظاہرکرنے کے معاملے پرعمران خان سے تحریری جواب طلب کرلیا۔

الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنرکی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے عمران خان کی جانب سے ووٹ کی راز داری ظاہرکرنے کے معاملے کی سماعت کی، عمران خان کی جانب سے ان کے وکیل بابراعوان پیش ہوئے۔ چیف الیکشن کمشنر نے عمران خان سے تحریری جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 16 اگست تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ 25 جولائی کو عمران خان نے میڈیا کے سامنے بیلٹ پیپر پر بلے کے نشان پر ٹھپہ لگا کرضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی تھی، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو طلب کرلیا تھا۔ ووٹ کی رازداری کوافشاں کرنے پر6 مہینے قید اور ایک ہزار روپے جرمانہ کی سزا مقرر ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔